Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے آئین توڑا ان پر بھی آرٹیکل 6 لگنا چاہیے، خواجہ آصف

Now Reading:

ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے آئین توڑا ان پر بھی آرٹیکل 6 لگنا چاہیے، خواجہ آصف
خواجہ آصف

ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے آئین توڑا ان پر بھی آرٹیکل 6 لگنا چاہیے، خواجہ آصف

خواجہ آصف نے کہا کہ شروع سے لے کر آج تک بار باری سب پر آرٹیل 6 لگنا چاہئے، ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری نے آئین توڑاان پر بھی آرٹیکل 6 لگنا چاہیے۔ 

قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیردفاع خواجہ آصف نے اظہارِ خیال تو ایوان میں شورشرابہ کیا گیا۔ اس پراسپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ رات 12 بجے تک بیٹھا ہوں، جو حذف کرنا تھا کردیا، اداروں کے خلاف بات کرنےنہیں دوں گا۔

 

خواجہ آصف نے کہا کہ میں نے سیاسی باپ کی بات ہےکی، فرنٹ پروہ لوگ ہیں جومجلس شوریٰ پربھی تھےاورمشرف کیساتھ بھی تھے، ان لوگوں کوتویاد ہی نہیں کہ یہ کہاں کہاں تھے۔

Advertisement

وزیردفاع خواجہ آصف کی تقریر کے دوران قومی اسمبلی کا ایوان مچھلی بازار بن گیا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اسپیکرصاحب! ان کوچپ کرائیں یہ آپ کی ذمہ داری ہے، اسپیکرصاحب! آپ زیادتی کررہے ہیں، میری تقریر کے دوران ان کا مائیک کھلوا دیتے ہیں جوزیادتی ہے۔

اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ میں 2 دن کیلئےاجلاس ملتوی کردوں گا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اسپیکرصاحب!یہ کیسی سیکیورٹی ہے؟ آپ نے گیلری میں ان کے بندے بٹھائے ہوئے ہیں، امریکی بیانیے کی جگہ اب ان کے پاس لندن پلان ہے۔

Advertisement

اسپیکر نے کہا کہ ڈیبیٹ نہیں ہورہی کیوں نہ دو دن کی چھٹی لے لیں؟ عامرڈوگرصاحب اپوزیشن لیڈر کی تقریر میں کوئی نہیں بولا، گوہرصاحب آپ کومائیک نہیں ملے گا صرف پارلیمانی لیڈر کو ملے گا، عمرایوب کی تقریرسکون سے سنی آپ بھی سکون سے سنیں۔

خواجہ آصف نے اسپیکر سے مکالہ کرتے ہوئے کہا کہ ہاؤس ان آرڈر کرائیں، ایوب خان کی لاش کوقبرسے نکال کرپھانسی دی جائے، اتنا خوف ہے کہ وکیلوں والاڈریس پہن کرایوان میں آتے ہیں، مانتے ہیں جنرل ضیا کے ساتھ تھے، اس فلورپرمعافی مانگی ہوئی ہے،

ایوب خان کےپوتےعمرایوب کاخواجہ آصف کی تقریرکےدوران شورشرابا۔ خواجہ آصف نے تقریر جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اسپیکر صاحب اپوزیشن کو مرچیں لگ رہی ہیں، آرٹیکل 6 لگانے کا آغازایوب خان سے کیا جانا چاہئے، سب سے پہلے حلف کی خلاف ورزی ایوب خان نے کی۔

وزیردفاع نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شروع وہاں سے ہونا چاہئے جس رات عدم اعتماد روکنے کے لیے اسمبلی ختم کی گئی، اسپیکرکی کرسی پر بیٹھ کر آئین توڑاگیا تھا، ابھی تواتنا سا ہوا ہے، ابھی تو پوری رات باقی ہے۔

Advertisement

خواجہ آصف نے کہا کہ آئین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے، آئین توڑنےوالوں کے خلاف آرٹیکل6لگنا چاہئے، ایوب خان نے جمہوری حکومت کا تختہ الٹا تھا، ایوب خان نے ملک میں پہلا مارشل لا لگایاتھا۔

وفاقی وزیردفاع نے مزید کہا کہ شروع سے لے کر آج تک بار باری سب پر آرٹیل 6 لگنا چاہئے، ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری نے آئین توڑاان پربھی آرٹیکل 6 لگنا چاہیے،  پی ٹی آئی کے دور میں میرے خلاف آرٹیکل 6 لگانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ یہ وہ پارٹی ہے جو کہتی ہے بانی پی ٹی آئی نہیں توپاکستان نہیں، شیرافضل مروت کواسپیکراورمجھ سےملاقات کی پاداش میں پارٹی سےہی نکال دیا۔

انھوں نے کہا کہ سارامیڈیا پوچھ رہا ہے اپوزیشن کا لیڈرکون ہے؟ ماضی کے کرتوت سامنے لانے پراپوزیشن شور شرابے پر آ گئی،  اسد قیصرکہتےہیں اپنے باپ سے بھی معافی نہیں مانگتا، ہم تواپنے ماں باپ سے100مرتبہ معافی مانگنےکوتیارہیں، غیرآئینی طورپر اسمبلی توڑنےاورآئین شکنی پر پہلےیہ لوگ معافی مانگیں، یہ10روپےکی اوقات نہیں اورمجھ پر10 ارب روپےہرجانےکادعویٰ کردیا۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اسپیکرصاحب، دہشتگردی کاماحول چل رہاہے، اسپیکرصاحب، پارلیمان کی سیکیورٹی کابندوبست کرلیں، یہ ماضی میں پارلیمان پرحملہ کرچکے ہیں، یہ اب بھی پاگل پن میں پارلیمان پرحملہ کرسکتےہیں، یہ9مئی کی معافی مانگیں میں ان سےمعافی مانگ لوں گا۔

اسپیکرقومی اسمبلی نے اجلاس کل صبح 11 بجے تک ملتوی کردیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر