
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ساتھیوں سمیت ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق
ایرانی میڈیا نے ہیلی کاپٹر حادثے میں صدر ابراہیم رئیسی کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔
ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے میں ایران کے صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان سمیت تمام افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
ہیلی کاپٹر حادثہ تبریز سے 100 کلومیٹر دور پیش آیا جس میں مشرقی آذربائیجان کے گورنر مالک رحمتی، ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے ترجمان آیت اللہ علی الہاشم، فلائٹ کریو، سیکیورٹی چیف اور باڈی گارڈ بھی جاں بحق ہوئے۔
اس سے قبل ایرانی ہلال احمر کے سربراہ کا کہنا تھا کہ صدر رئیسی کا ہیلی کاپٹر کریش ہونے کے مقام پر زندگی کے کوئی آثار نہیں ملے۔
ایرانی میڈیا کی جانب سے صدر ابراہیم رئیسی کے جاں بحق ہونے کی اطلاع کی سرکاری سطح پر تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
واضح رہے کہ ایرانی آئین کے مطابق اول نائب صدر محمد مخبر بطور قائم مقام صدر ذمہ داری سنبھالیں گے اور نئے صدر کے انتخاب کے لیے 50 روز میں ووٹنگ کروائی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News