Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاپوا نیوگنی، لینڈ سلائیڈنگ سے 670 سے زائد افراد ہلاک

Now Reading:

پاپوا نیوگنی، لینڈ سلائیڈنگ سے 670 سے زائد افراد ہلاک

حکام ملبے کے بڑے حصے کے دونوں طرف محفوظ مقامات پر انخلا مراکز قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن نے پاپوا نیو گنی (پی این جی) میں بڑے پیمانے پر لینڈ سلائیڈنگ سے مرنے والوں کی تعداد کا تخمینہ بڑھا کر 670 سے زیادہ کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاپوا نیو گنی میں لینڈ سلائیڈنگ، متعدد افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ

جنوبی بحرالکاہل کے جزیرے پر واقع ملک میں اقوام متحدہ کے ادارے کے مشن کے سربراہ سرہان اکٹوپراک نے آج کہا کہ ہلاکتوں کی نظر ثانی شدہ تعداد یمبلی گاؤں اور انگا کے صوبائی حکام کے اندازوں کی بنیاد پر کی گئی ہے کہ جمعے کے روز لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 150 سے زیادہ گھر ملبے تلے دب گئے ہیں۔

سرہان اکٹوپراک نے کہا کہ ان کا اندازہ ہے کہ اس وقت 670 سے زیادہ لوگ مٹی کے نیچے ہیں، صورتحال انتہائی خوفناک ہے کیونکہ زمین اب بھی پھسل رہی ہے۔

Advertisement

دارالحکومت پورٹ مورسبی سے تعلق رکھنے والے اکٹوپرک نے مزید کہا کہ پہاڑوں کے نیچے پانی بہہ رہا ہے اور اس سے مزید لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ پیدا ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مہلک لینڈ سلائیڈنگ سیکڑوں زندہ افراد کی قبر بننے کو تیار

مقامی حکام نے ابتدائی طور پر جمعے کو ہلاکتوں کی تعداد 100 یا اس سے زیادہ بتائی تھی۔ اتوار تک صرف پانچ لاشیں اور چھٹے متاثرہ کی ایک ٹانگ برآمد ہوئی تھی جبکہ ایک بچے سمیت سات افراد کو طبی امداد فراہم کی گئی تھی۔

دریں اثنا، ہنگامی امدادی کارکن بڑے پیمانے پر لینڈ سلائیڈنگ سے بچ جانے والوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں کیونکہ ملک کے

پہاڑی علاقوں میں کئی ٹن غیر مستحکم زمین اور قبائلی جنگوؤں نے بچاؤ کی کوششوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر