 
                                                      کراچی میں امن و امان کی صورتحال پہلے کے مقابلے میں اب بہتر ہے، شرجیل میمن
شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ لا اینڈ آرڈرکی صورتحال پہلے کے مقابلے میں اب کراچی میں بہترہے، ایک ماہ میں اسٹریٹ کرائم 50 فیصد سے زیادہ نیچے آگئےہیں۔
کراچی میں صوبائی وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے ایف پی سی سی آئی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے ایک دوسرے کو غلط ثابت کرنے پراپنی انرجی ضائع کی، سندھ حکومت نے این آئی سی وی ڈی جیسے اسپتال بنائے، کراچی میں جناح اسپتال میں صحت کی سہولتوں میں بہتری آئی ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت نے انسانی جانوں کو خاص اہمیت دی ہے، یلو لائن بس سروس بائیوگیس کے ذریعے چلائی جائیں گی، کئی مسائل حکومت اور آپ نے بھی حل کرنے ہیں، کراچی پراربوں روپے کے پراجیکٹ لگائے جا رہے ہیں۔
صوبائی وزیر سندھ نے کہا کہ تھرکول منصوبے کے حوالے سے بھی کام کیا گیا ہے، تھرپارکرسے 1500میگا واٹ بجلی نیشنل گریڈ کو مہیا کی جا رہی ہے، میٹروپولیٹن شہرمیں چیلنجز ہوتے ہیں، سندھ میں ٹرانسپورٹ کے حوالے سےبہتری لائی گئی ہے۔
شرجیل میمن نے خطاب میں کہا کہ سندھ کا پہلا شہر کراچی ہے جس میں الیکٹرک بسیں چل رہی ہیں، سندھ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ذریعے نئی صنعتیں لگائیں گے، پنک بس سروس صرف کراچی میں ہے، دو مزید بی آر ٹی سروسز لارہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی کو درپیش مسائل پر بات ہوئی، کوتاہیوں کو درست کرنے کی کوشش ہونی چاہیے، سندھ کو ایک عرصے سے سیاسی مقاصد کےلیے ٹارگٹ کیا گیا، سند ھ میں پی پی کی حکومت ہے اس لیے ہم جواب دہ بھی ہیں، سوچی سمجھی سازش کےتحت حالات خراب کیے گئے، حالات کو اس نہج پر پہنچایا گیا تاکہ لوگ یہاں سے باہر جائیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ مزید انڈسٹریل زونز بنارہے ہیں، نوریہ آباد میں صنعتی زون ہے، مزید صنعتی زون پر زور دے رہے ہیں، لوگوں کو ملک میں مزید صنعتیں لگانے پر راغب کیا جا رہا ہے، لا اینڈ آرڈر کی صورتحال پہلے کے مقابلے میں اب کراچی میں بہترہے، ایک ماہ میں اسٹریٹ کرائم 50فیصد سے زیادہ نیچے آگئےہیں۔
وزیرسندھ نے کہا کہ لا اینڈ آرڈر کی بہتری ہر حکومت کی ترجیح ہوتی ہے، عوام کی جان و مال کی حفاظت سے بڑھ کر کچھ نہیں ہوتا، کراچی میں پانی کی فراہمی کا مسئلہ ہے، کراچی کے لیے کے فور منصوبے پر کام کر رہے ہیں، کراچی میں اب بھی بہت سارے چیلنجز ہیں، چاہتے ہیں کراچی کے مسائل کو حل کریں، انفرااسٹرکچر ٹھیک کریں۔
شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ کراچی کوغیرقانونی تارکین وطن کے مسئلے کا بھی سامنا ہے، آپ سندھ میں چلڈرن اسپتال وزٹ کرلیں، پورے پاکستان سےمریض علاج کی خاطر سندھ آ رہے ہیں، ہمیں ہرسیکٹر میں پیسہ خرچ کرنا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 