 
                                                      بول نیوز نے رواں مالی سال کے ترقیاتی اخراجات کی تفصیلات حاصل کر لیں
حکومت نے وفاقی ترقیاتی پروگرام کے تحت 10 ماہ میں 353 ارب روپے سے زیادہ خرچ کیے۔
بول نیوز کو موصول دستاویز کے مطابق رواں مالی سال پی ایس ڈی پی کے تحت 940 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، پی ایس ڈی پی منصوبوں کیلئے508 ارب روپے جاری کیے گئے، وفاقی وزارتوں، ڈویژنزکےترقیاتی منصوبوں پر 254 ارب 75 کروڑ روپے سے زائد خرچ کیے۔
موصول دستاویزمیں بتایا گیا کہ این ایچ اے کے ترقیاتی منصوبوں پر10 ماہ میں 57 ارب 70 کروڑروپے زیادہ خرچ کئے۔ این ٹی ڈی سی، پیپکو کے ترقیاتی منصوبوں پر 38 ارب 80 کروڑروپے سے زیادہ خرچ ہوئے۔
دستاویز کے مطابق آبی وسائل کے ترقیاتی منصوبوں پر52ارب روپے سے زیادہ خرچ کئے، صوبوں، جی بی، اے جے کے کے ترقیاتی منصوبوں پر55 ارب روپے سے زیادہ اخراجات ہوئے۔
کابینہ ڈویژن کے منصوبوں پر10 ماہ میں43ارب 56 کروڑروپے سے زیادہ خرچ ہوئے۔ اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے ترقیاتی منصوبوں پر 24 ارب سے زیادہ خرچ ہوئے، وزارت مکانات وتعمیرات کے منصوبوں پر13ارب 45 کروڑروپے سے زیادہ خرچ ہوئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 