سعودی عرب کے شاہ سلمان نے فلسطینی متاثرین میں سے ایک ہزار افراد کے لیے حج کی میزبانی کا شاہی حکم جاری کر دیا۔
سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے 88 سے زائد ممالک سے تعلق رکھنے والے 1300 عازمین حج کی میزبانی کا شاہی حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں فلسطینی متاثرین کے اہل خانہ سے تعلق رکھنے والے ایک ہزار عازمین بھی شامل ہیں۔
مملکت میں علیحدہ ہونے والے جڑواں بچوں کے خاندانوں سے تعلق رکھنے والے 22 افراد بھی اس میزبانی میں شامل ہوں گے۔
اسلامی امور کے وزیر عبداللطیف بن عبدالعزیز نے شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ دنیا بھر کے مسلمانوں کی فلاح و بہبود، اسلام کی حمایت اور حج کے ذریعے اتحاد اور بھائی چارے کو فروغ دینے کے لئے ان کے جاری عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
وزارت مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں جامع خدمات فراہم کرتی ہے تاکہ اس عمل کو آسان بنایا جا سکے۔
شاہی حکم نامے کے اجراء کے بعد سے وزارت نے ان عازمین حج کی میزبانی کے لیے ایک اسٹریٹجک منصوبہ تیار کیا ہے جس میں متعدد کمیٹیاں شامل ہیں جو مہمانوں کی روانگی سے واپسی تک ان کی مدد کریں گی اور اس بات کو یقینی بنائیں گی کہ وہ آسانی سے عمرہ اور حج ادا کرسکیں، مدینہ منورہ جا سکیں اور مسجد نبوی میں نماز ادا کرسکیں۔
اپنی 26 سالہ تاریخ کے دوران اس پروگرام نے اب تک 60 ہزار سے زیادہ زائرین کی میزبانی کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
