
وزیر داخلہ کا حج آپریشن سے متعلق احسن اقدام
لاہور: وزیر داخلہ محسن نقوی کا حج آپریشن سے متعلق احسن اقدام سامنے آیا ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈی جی ایف آئی اے اور ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون کو احکامات جاری کردیے ہیں کہ حج آپریشن کے دوران عوام کو کسی بھی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
امیگریشن کے طریقہ کار کو بھی مزید عملے کے ساتھ سہولت فراہم کی جا رہی ہے جب کہ لاہور ایئرپورٹ پر تقریباً 25 اضافی امیگریشن افسران تعینات کردیے گئے ہیں۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کے احکامات پر عمل درآمد جاری کردیا گیا جب کہ محسن نقوی کہتے ہیں کہ عوام کو سہولت مہیا کرنا ہماری اولین ترجیحات میں سے ایک ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News