
فیصل آباد میں ہرصورت جلسہ کریں گے، حامدرضا
چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا ہے کہ فیصل آباد میں جلسہ ہرصورت کریں گے۔
چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے پارلیمنٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد میں جلسہ ہرصورت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ جلسے کے لیےعدالت سے بھی رجوع کرلیا ہے، ن لیگ اورپیپلزپارٹی سےمذاکرات نہیں کروں گا کیونکہ وہ منافق لوگ ہیں اور میں ایک کلیئر آدمی ہوں۔
حامد رضا کہتے ہیں کہ میں منافقین سے بات نہیں کرتا، مولانا فضل الرحمان سے متعلق میرا مؤقف بالکل واضح ہے اور میرے خیال میں ان کےساتھ اتحاد نہیں کرناچاہیے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مولانا ہمیں استعمال کرکےعین وقت پرکلٹی مارجائیں گے لیکن باقی جو اتحاد میں شامل جماعتیں فیصلہ کریں گی وہ قبول ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News