آئی پی ایل 2024 کے فائنل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے سن رائزز حیدرآباد کو 8 وکٹ سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
چنئی میں کھیلے گئے فائنل میں ایس آر ایچ کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو سودمند ثابت نہ ہوا۔
سن رائزز حیدرآباد کی پوری ٹیم 18.3 اوورز میں 113 رنز پر ڈھیر ہو گئی، سن رائزز کی مضبوط بیٹنگ لائن کولکتہ کے بولرز کے سامنے اپ خزاں کے پتے کی طرح جھڑ گئی۔
سن رائزز حیدرآباد کے کپتان پیٹ کمنز 24، ایڈن مارکرام 20، نتیش کمار ریڈی 13 اور ہینرچ کلاسن 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی جانب سے مچل اسٹارک اور ہرشیت رانا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ آندرے رسل نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا۔
ہدف کے تعاقب میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے بیٹسمینوں کو جیت کا جشن منانے کی جلدی تھی اسی لیے انہوں نے مطلوبہ ہدف 10.3 اوورز میں صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی جانب سے رحمت اللہ گرباز نے 39 رنز بنائے جبکہ وینکٹیش نے 26 گیندوں پر 52 رنز کی ناقابل شکست جارحانہ اننگ کھیلی۔
کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے تیسری مرتبہ انڈین پریمئیر لیگ ٹائٹل اپنے نام کیا ہے، اس سے قبل گوتم گھمبیر کی کپتانی میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے 2012 اور 2014 میں یہ خطاب جیتا تھا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ آئی پی ایل 2024 کی فتح کے وقت گوتم گھمبیر کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مینٹور ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
