
دبئی میں غیرملکیوں کی جائیدادوں کاڈیٹالیک، دنیا کی کئی سیاسی شخصیات کےنام شامل
دبئی میں غیرملکیوں کی جائیدادوں کا ڈیٹا لیک ہوگیا، پراپرٹی لیکس میں دنیا کی کئی سیاسی شخصیات کے نام شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حکومتی اہلکاروں، ریٹائرڈ سرکاری افسروں کے نام بھی پراپرٹی لیکس میں شامل ہیں۔ پاکستانیوں کی دبئی میں 11 ارب ڈالرکی جائیدادیں ہیں۔
پراپرٹی لیکس میں انکشاف ہوا ہے کہ دبئی میں جائیدادیں خریدنے والے غیرملکیوں میں پاکستانیوں کا دوسرانمبرہے۔ 17 ہزارپاکستانیوں نے دبئی میں 23 ہزارجائیدادیں خرید رکھی ہیں۔
پراپرٹی لیکس کے مطابق پراپرٹی لیکس میں سیاسی شخصیت کے 3 بچوں کے بھی نام شامل ہیں۔ سابق صدرپرویزمشرف( مرحوم) کا نام بھی دبئی کی جائیداد کے مالکوں کی فہرست میں شامل ہے۔ ان کے علاوہ پراپرٹی لیکس میں سابق وزیراعظم شوکت عزیزکانام بھی شامل ہے۔
پراپرٹی لیکس میں ایک درجن سے زیادہ ریٹائرڈ سرکاری افسروں، ایک پولیس چیف، سفارتکار، ایک سائنسدان اورسندھ کے 4 ارکان قومی اسمبلی کی بھی دبئی میں جائیدادیں ہیں، سینیٹرفیصل واوڈا کا نام بھی دبئی جائیداد کےمالکوں کےنام میں شامل ہے۔ بلوچستان اورسندھ کے 6 سے زائدارکان صوبائی اسمبلی کے نام بھی شامل ہیں۔
بھارتی شہری دبئی میں جائیدادیں خریدنے والےغیرملکیوں میں سب سےآگے ہیں۔
بلاول بھٹوکے ترجمان ذوالفقارعلی بدرکا ردعمل
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوکے ترجمان ذوالفقارعلی بدرنے ردِ عمل میں کہا ہے کہ بلاول بھٹو، آصفہ بھٹو کے اثاثہ جات ای سی پی، ایف بی آرمیں ڈکلیئرہیں، دنیا واقف ہے بلاول بھٹواورآصفہ بھٹونے جلاوطنی میں پرورش پائی۔
ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ دبئی میں بینظیربھٹوکے ہمراہ جلاوطنی کے دوران املاک میں رہائش پذیرتھے۔ بینظیربھٹوکی شہادت کے بعد دبئی املاک اولاد کو وراثت میں ملی، اثاثہ جات کی تفصیلات ای سی پی کی ویب سائٹ پرشائع کی جاتی ہیں، بلاول بھٹو، آصفہ بھٹو کی دبئی املاک کی تفصیلات پبلک ہیں۔
ترجمان بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ موجودہ خبرمیں کچھ نیا نہیں، نہ غیرقانونی ہے، بظاہریہ خبرہے اورنہ کوئی اسکی موجودہ خبرمیں کچھ نیا نہیں، نہ غیرقانونی ہے، بظاہریہ خبرہے کوئی اسکینڈل نہیں، بدنیتی پرمبنی کسی بھی کارروائی کومتعلقہ فورمزپرچیلنج کیاجائےگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News