
آئی جی پنجاب کے ملازمین کے مسائل پر ریلیف کے احکامات جاری
آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے ملازمین کے مسائل پر ریلیف کے احکامات جاری کردیے۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انورسے پولیس ملازمین، انکے اہلخانہ نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران آئی جی پنجاب نے ملازمین کے مسائل پرریلیف کےاحکامات جاری کیے۔
ڈاکٹر عثمان انور نے کانسٹیبل سعیداحمد شہید کے بیٹے کی تعلیم کیلئے فنڈ فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔ کانسٹیبل محمدشریف کے بیٹے کی درخواست پرریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔
آئی جی پنجاب نے کانسٹیبل رائے ممتازخان کی بیوہ کی درخواست پرریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کے ساتھ ساتھ شہزادی عصمت کی ٹرانسفرمنسوخی کی درخواست پرریلیف دینے کی بھی ہدایت کردی۔
آئی جی پنجاب نے ریکروٹمنٹ، ویلفیئر، ڈسپلن اوردیگرامورپربھی احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ فوری ایکشن کے ذریعےملازمین اورانکے اہلخانہ کوریلیف فراہم کریں۔
ڈاکٹرعثمان انور نے کہا کہ بہترین ویلفیئراولین ترجیح،ہرممکن اقدامات جاری رہیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News