Advertisement
Advertisement
Advertisement

سنگاپور ایئر لائن کے طیارے میں دوران پرواز جھٹکوں کی وجہ سامنے آ گئی

Now Reading:

سنگاپور ایئر لائن کے طیارے میں دوران پرواز جھٹکوں کی وجہ سامنے آ گئی

بھارتی میڈیا نے سنگاپور حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ سنگاپور ایئرلائنز کے طیارے میں کشش ثقل میں تبدیلی کی وجہ سے دوران پرواز جھٹکے لگے تھے۔

سنگاپور کی وزارت ٹرانسپورٹ کی جانب سے کی جانے والی ابتدائی تحقیقات میں کہا گیا ہے کہ سنگاپور ایئرلائنز کی فلائٹ دوران پرواز 178 فٹ کی بلندی پر پہنچنے کے بعد نیچے آنے کی کوشش میں جھٹکے لگے تھے۔

واضح رہے کہ 21 مئی کو لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے سنگاپور جانے والے بوئنگ 777 طیارے میں اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا تھا جب دوران پرواز شدید جھٹکے لگنے سے 73 سالہ برطانوی شہری دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔

طیارے میں 211 مسافر اور عملے کے 18 ارکان سوار تھے اور اسے بنکاک میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی تھی۔

سنگاپور کی وزارت ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ امریکی نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ، فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن اور بوئنگ سمیت تفتیش کاروں نے طیارے کے ڈیٹا اور کاک پٹ وائس ریکارڈرز کے ابتدائی تجزیے کی بنیاد پر واقعات کی تاریخ مرتب کی ہے۔

Advertisement

وزارت نے کہا کہ ابتدائی نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ طیارہ 37,000 فٹ کی بلندی پر میانمار کے جنوب سے گزر رہا تھا جب اس نے کشش ثقل کی قوت میں تبدیلی کی وجہ سے ارتعاش کا سامنا کرنا پڑا۔

اس کے بعد طیارہ 37 ہزار 362 فٹ کی بلندی پر پہنچ گیا اور ممکنہ طور پر اپ ڈرافٹ کی وجہ سے اس کی رفتار میں اضافہ ہوا۔ اس کے بعد طیارے کے آٹو پائلٹ نے جیٹ کو اس کی ابتدائی اونچائی پر نیچے کی طرف دھکیلنے کی کوشش کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ، باضابطہ اعلان کل ہوگا
یورپی ایئرپورٹس پر سائبر حملہ؛ کئی پروازیں متاثر اور منسوخ
چینی عوام عظیم ہیں اور ہم ان کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتے ہیں، ٹرمپ
افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں کے ہاتھ میں ہونا چاہیے،چین کا ردعمل آ گیا
امریکا تجارتی مذاکرات کے نتائج پر اثر انداز نہ ہو ،چینی صدر کی ٹرمپ سے فون پر گفتگو
فلسطینی مظاہرین نے اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ مورگن اورٹیگس کو گھیر لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر