 
                                                      سندھ حکومت مشکل وقت میں اپنے ایرانی بہن بھائیوں کے ساتھ ہے، وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت مشکل وقت میں اپنے ایرانی بہن بھائیوں کے ساتھ ہے۔
سندھ اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے وزیراعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہ ایرانی صدرابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت پرانتہائی افسوس ہوا، سندھ حکومت مشکل وقت میں اپنے ایرانی بہن بھائیوں کےساتھ ہے۔
وزیراعلٰی سندھ نے کہا کہ ایرانی صدرکی بلاول بھٹو سے بھی ملاقات ہوئی تھی۔ ایرانی صدر نے بلاول بھٹو سے انتہائی شفقت کااظہار کیا، 23اپریل کو ایرانی صدر نے وفد کے ہمراہ کراچی کا دورہ کیا۔
سید مراد علی شاہ نے کہا کہ طویل عرصے کے بعد کوئی سربراہ مملکت کراچی آیا تھا، ایرانی صدرنے وزیراعلیٰ ہاؤس میں اہم خطاب بھی کیا تھا، ایرانی صدرنے امت مسلمہ کومتحد رہنے، فلسطین پرمظالم کے خلاف بات کی۔
سندھ اسمبلی میں اجلاس کے دوران ایرانی صدرکے ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہادت پر پر قرارداد پیش کی گئی۔ قرداد وزیرداخلہ و پارلیمانی امورکے وزیر ضیا لنجار نے پیش کی۔
قرارداد میں کہا گیا کہ ایرا نی صدراور وزیر خارجہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ اسلامی اور ثقافتی تعلقات ہیں۔ ایران پہلا ملک تھا جس نے پاکستان کو عالمی سطح پر تسلیم کیا۔
قرارداد کے مطابق یہ ایوان ایران کے عوام اور مرحومین کے اہل خانہ سے مکمل اظہار یکجہتی کرتا ہے اور ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 