
بھارت میں مٹی کے طوفان، بل بورڈ گرنے سے 14 افراد ہلاک
بھارت میں مٹی کے طوفان کے باعث بل بورڈ گرنے سے 14 افراد ہلاک ہوگئے۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق بھارت کے شہرممبئی کے علاقے گھٹ کوپر میں شدید طوفان کے باعث نصب 100 فٹ کا ایک بل بورڈ پیٹرول پمپ پر گرا جس کی وجہ سے 14 افرادجان کی بازی ہار گئے جبکہ 70 زخمی ہوئے۔
نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کے مطابق رات بھر پھنسے ہوئے لوگوں کو بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن کیا۔
ممبئی میں طاقتور گردوغبار سے سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی وہیں ممبئی ایئرپورٹ اور ٹرین سروس میں بھی خلل آیا۔
محکمہ موسمیات نے ممبئی اور قریبی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News