
کولن منرو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر
کولن منرو نے باضابطہ طور پر بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے جارح مزاج اوپننگ بلے باز کولن منرو نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے اسکواڈ میں منتخب نہ ہونے پر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی۔
منرو نے 2020 سے نیوزی لینڈ کے لیے کوئی انٹرنیشنل میچ نہ کھیلنے کے باوجود خود کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے دستیاب قرار دیا تھا اور وہ سلیکشن کمیٹی کے زیر غور بھی تھے۔
News | Colin Munro has announced his retirement from international cricket, officially calling time on an international career that spanned 123 matches. #CricketNationhttps://t.co/zl6sSl3w3n
Advertisement— BLACKCAPS (@BLACKCAPS) May 9, 2024
نیوزی لینڈ کے کوچ گرے اسٹیڈ نے تصدیق کی تھی کہ ٹیم کا اعلان کرنے سے قبل سلیکشن کمیٹی نے منرو سے متعلق سوچا تھا لیکن تجربہ کار بلے باز کے لیے ٹیم میں جگہ نہیں بن پائی۔
کولن منرو نے مجموعی طور پر 123 انٹرنیشنل میچز (65 ٹی ٹوئنٹی، 57 ون ڈے اور ایک ٹیسٹ میچ) میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی اور مجموعی طور پر تین ہزار سے زائد انٹرنیشنل رنز بنائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News