
کے ڈی اے میں بائیس کروڑ کی کرپشن پکڑی گئی
کراچی: کے ڈی اے کے افسران نے ملیر ڈیم کی زمین کا اندرون خانہ سودہ کردیا۔
کے ڈی اے کی انکوائری رپورٹ میں یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ کے ڈی اے کے افسران نے ملیر ڈیم کی زمین کا اندرون خانہ سودہ کیا اور سرکاری چالان نہیں بنایا، سابق ڈی جی کے ڈی اے نوید انور کے دور میں ہونے والے کرپشن میں دو افسران ملوث پائے گئے ہیں۔
انکوائری رپورٹ کے مطابق ملوث افسران نے سوئی سدرن کو کے ڈی اے کی زمین کی 8.2 کلومیٹر کھدائی کی اندرون خانہ اجازت دی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اندرون خانہ اجازت دینے سے کے ڈی اے کو بائیس کروڑ روپے کا نقصان پہنچا جب کہ انچارج روڈ کٹنگ عارف، ایکس ای این کورنگی عارف رضا اور انچارج ملیر بند غیر قانونی کام میں ملوث ہیں۔
انکوائری رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ ماضی میں ایک ای این عارف رضا کے ڈی اے میں غیر قانونی کاموں پر متعدد بار معطل ہوچکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News