
غیر قانونی واٹر ہائیڈرینٹ کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع
کراچی: رکن سندھ اسمبلی فرحان انصاری نے غیر قانونی واٹر ہائیڈرینٹ کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کروادی۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی فرحان انصاری نے غیر قانونی واٹر ہائیڈرینٹ کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کروادی ہے۔
رکن سندھ اسمبلی فرحان انصاری کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے 15 سالوں میں کراچی کو پانی کا 1 بوند تک نہیں دیا۔
فرحان انصاری کہتے ہیں کہ جہاں شدید گرمی میں کے الیکٹرک سے عوام پریشان ہے وہی غیرقانونی ہائیڈرینٹ نے عوام کو پریشان کیا ہوا ہے۔
رکن سندھ اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ عوام کے نلکوں میں پانی میئسر نہیں مگر غیر قانونی ہائیڈرینٹ مہنگے داموں ٹینکر بیچنے میں مصروف ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News