پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین ہونے والے والی بال سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دے دی۔
اسلام آباد کے پاکستان اسپورٹس کمپلیکس لیاقت جمنازیم میں ہونے سیریز کے پہلے میچ میں گرین شرٹس نے کینگروز کو شکست سے دوچار کیا۔
پاکستان والی بال ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 22-25، 22-25 اور 20-25 سے سیٹ جیت کر میچ میں کامیابی حاصل کی۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین والی بال کے اس میچ کو دیکھنے کے لیے شائفین کی بڑی تعداد موجود تھی، جنہوں نے کھلاڑیوں کو حوصلہ افزائی کی۔
دونوں ملکوں کے مابین ہونے والی تین میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ کل کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
