نائب وزیراعظم اسحاق ڈارقازقستان کےشہر آستانہ پہنچ گئے
نائب وزیراعظم اور وفاقی وزیرخارجہ اسحاق ڈار قازقستان کے شہر آستانہ پہنچ گئے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ آستانہ کے ہوائی اڈے پر قازقستان کے اعلی حکام اورسفیر پاکستان نے وزیر خارجہ اسحاق ڈارکا استقبال کیا۔
آستانہ میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی کرغز ہم منصب سے ملاقات کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔
پاکستان اور کرغزستان کے وزیر خارجہ بشکیک میں پاکستانی طلباء کی صورت حال پر بات کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
