پاکستان کو آسٹریلیا کے خلاف والی بال سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل
پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے والی بال میچ میں بھی کامیابی حاصل کرکے سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔
پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان تین والی بال میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جارہی ہے جس کے دوسرے میچ میں بھی پاکستان نے کامیابی حاصل کرلی ہے۔
دوسرے میچ میں بھی پاکستان نے تین صفر سے کامیابی حاصل کی جب کہ پاکستان کو سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔
پاکستان نے آسٹریلیا کو دوسرے میچ میں 26/24.25/19 اور 25/23 سے ہرایا، سیریز کا آخری میچ کل شام ساڑھے چھ بجے کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
