آرٹیکل 248 وزیراعظم اور کابینہ کو مخصوص تحفظ فراہم کرتا ہے، وزیرقانون
وفاقی وزیرقانون کا کہنا ہے کہ آرٹیکل248وزیراعظم اورکابینہ کومخصوص تحفظ فراہم کرتا ہے، ریمارکس پارلیمان وکابینہ کےآئینی کردارپردباؤڈالنے کے مترادف ہے۔
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ماورائے عدالت کوئی اقدام نہیں ہونا چاہیے۔ حکومت اور عدالتوں کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہییں، یہ کہنا کہ کابینہ کو یہاں بٹھائیں گےوزیراعظم کو بلائیں گے، بلا شبہ سنجیدہ مقدمہ ہے مقدمے کو سنجیدگی سے لیکرآگے جاناچاہئے۔ ڈیجیٹل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کے لیے ڈرافٹ زیرغور ہے۔ ڈیجیٹل میڈیا سے متعلق اتھارٹی قائم کی جا رہی ہے۔ وزیراعظم نے رانا ثنا اللہ کی سربراہی میں بل پر کمیٹی بنائی ہے۔
وزیر قانون نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کو بھی اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ وزیراعظم نے کابینہ کی منظوری سے کمیٹی قائم کردی ہے۔ وزیراعظم نے میڈیا کو اعتماد میں لینے کا کہا ہے۔ کریمنل پروسیجر کا قانون برطانیہ میں ہر پانچ سال بعد تبدیل ہوتا ہے۔ بل اسٹیک ہولڈرزسے مشاورت کے بعد کابینہ میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔
اعظم نذیرتارڑ نے کہا کہ ہمارے قانون تبدیل نہیں ہوتے جبکہ وقت کے تقاضوں کے مطابق قانون تبدیل ہونے چاہیے۔ ہم بھی اب قوانین کو جدید تقاضوں کے مطابق تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ جوحلقے تنقید کررہےہیں وہ اس کو ایک بار پڑھ ضرور لیں۔ کوشش یہ کی گئی ہے کہ بل میں کوئی غلط چیز نہ ہو۔
انھوں نے کہا کہ آئین میں اداروں کے اختیارات کی حد متعین ہے، عدالتی معاملات آئین اور قانون کے مطابق حل ہونے ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ سے آج کچھ ریمارکس سامنے آئے ہیں۔ جس طرح کے ریمارکس دیے گئے وہ عدالتوں کا مینڈیٹ نہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ریمارکس سے تکلیف ہوئی۔ منصف تو تحمل مزاج ہوتا ہے۔ حبسِ بے جا کے مقدمات میں عدالتیں سرکارسے جواب طلب کرتی ہیں۔ پاکستان مشکل دور سے گزر رہا ہے، دہشت گردی کے خطرات منڈلا رہے ہیں۔
وفاقی وزیرقانون نے کہا کہ کمیٹی ارکان کو پشاورلےگئےتھےسب نےدھرنے والوں سےبات کی تھی، افغان وارمیں ہم فرنٹ لائن اسٹیٹ رہے ہیں، افواج کے افسران اور جوانوں نے دہشتگردی کے خلاف جانیں دیں، کمیٹی فریقین سے مشاورت کے بعد تجاویز پیش کریگی، سوشل میڈیا سےنفرت انگیز مواد بھی پھیلتا ہے، سوشل میڈیا پرغیرقانونی اورغیر اخلاقی مواد بھی ہوتا ہے۔
اعظم نذیر تارڑنے کہا کہ آرٹیکل248 وزیراعظم اورکابینہ کومخصوص تحفظ فراہم کرتا ہے، ریمارکس پارلیمان وکابینہ کےآئینی کردار پردباؤ ڈالنے کے مترادف ہے، کسی کے حقوق متاثر ہوتے ہیں تو عدلیہ سے رجوع کیا جاتا ہے، لاپتہ افراد کا مسئلہ4 دہائیوں سے چلا آرہا ہے، احمد فرہاد کا مسئلہ عدالت میں ہے۔
انھوں نے کہا کہ پولیس کی بھی ایک استعداد ہے لوگوں کو ڈھونڈنےمیں وقت لگتا ہے، لاپتہ افرادکمیشن میں سامنے آیا کچھ لوگ ملک سے باہر چلے گئے، لاپتہ افراد کمیشن میں سامنے آئے کچھ دہشت گردی میں ملوث پائےگئے، حبس بےجا کےمقدمات میں عدالتیں سرکار سے جواب طلب کرتی ہیں، وقت ہے سب ساتھ بیٹھیں اورملک کو آگے لیکر جائیں، سب کے اپنے کوڈ آف کنڈکٹ موجو دہیں۔
اعظم نذیر تارڑنے کہا کہ ایرانی صدر کے انتقال پرپوری پاکستانی قوم افسردہ ہے، صدرمملکت اوروزیراعظم نے تعزیتی پیغامات جاری کیے، ایرانی صدرنے حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، ایرانی صدرنے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون بڑھانے پربات کی تھی۔
وفاقی وزیرقانون نے مزید کہا کہ ایرانی صدرنے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت بڑھانے پربھی بات کی تھی، پاکستانی قوم مشکل کی گھڑی میں ایرانی بہن بھائیوں کے ساتھ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
