
انوارالحق نے کہا کہ معاشی مسائل کے باوجود وفاقی حکومت نے 23 ارب کاپیکیج دیا، کشمیریوں کوکبھی بھی تنہانہیں چھوڑیں گے۔
مظفرآباد میں وزیراعظم آزاد کشمیرچوہدری انوارالحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 3 ارب روپے سے بے روزگاری کے خاتمے کیلئے انڈوومنٹ فنڈ قائم کریں گے، فنڈ کے تحت آزاد کشمیر کے ہنرمندنوجوانوں کوبلاسود قرضےدیں گے۔
انوارالحق نے کہا کہ معاشی مسائل کے باوجود وفاقی حکومت نے 23 ارب کاپیکیج دیا، کشمیریوں کوکبھی بھی تنہانہیں چھوڑیں گے، کشمیریوں کا پاکستان سے مضبوط اورلازوال رشتہ ہے۔
وزیراعظم آزادکشمیرنے کہا کہ آزاد کشمیر پرامن خطہ ہے اورفضا کوخراب نہیں ہونے دیں گے، مل کرریاست کے نظام کومضبوط بنانے کے لئے کردارادا کرنا ہے، شرپسند قوتوں کوروکنا ہے، انارکی پھیلانے والوں کومعاف نہیں کیاجاسکتا۔
انوارالحق نے کہا کہ مودی کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے، پرامن فضا کوخراب کرنے کی کوشش کرنے والے چند عناصر ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News