شام میں نئی حکومت کو اقوام متحدہ کی حمایت حاصل ہونی چاہیے، منیر اکرم
پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ مودی نے مسلمانوں کودراندازکہہ کرنفرت اورتشدد کو ہوادی۔ مسلمانوں، عیسائیوں اوردلتوں سےنارواسلوک کیا جارہا ہے
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین، جموں وکشمیرمیں حق خودارادیت کوبے دردی سے دبایا جارہا ہے۔
منیراکرم نے کہا کہ بھارت میں اسلاموفوبیا کے مظاہرے پردنیا تشویش کااظہارنہیں کرتی، بھارت میں ہندوتواکانظریہ منظم طریقے سے نافذ کیا جارہا ہے، مسلمانوں،عیسائیوں اوردلتوں سےنارواسلوک کیا جارہا ہے۔
پاکستان کے مستقل مندوب نے خطاب میں کہا کہ امتیازی قوانین کے خلاف احتجاج کوبیدردی سے دبایا جارہا ہے، ہندوگروپوں نے واضح طورپرمسلمانوں کی نسل کشی کا مطالبہ کیا ہے، مودی نےمسلمانوں کودراندازکہہ کرنفرت اورتشددکوہوادی ہے۔
منیراکرم نے کہا کہ مسلمانوں کوبھارت کے ہندوؤں کی دولت لوٹنے والا قراردیا ہے، بھارت میں اسلامی ورثے کو ختم کرنے کیلئے سرکاری مہم چلائی جارہی ہے، مسلم حوالہ جات کوختم کرنےکیلئےتاریخ کی کتابیں دوبارہ لکھی جارہی ہیں۔
پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے مذید خطاب میں کہا کہ بھارت میں ہزاروں مساجد اورمسلمانوں کے مذہبی مقامات خطرےمیں ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
