Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیپلزپارٹی گورنر پنجاب کی نامزدگی کے بعد بڑی مشکل کا شکار

Now Reading:

پیپلزپارٹی گورنر پنجاب کی نامزدگی کے بعد بڑی مشکل کا شکار
پیپلزپارٹی گورنر پنجاب کی نامزدگی کے بعد بڑی مشکل کا شکار

پیپلزپارٹی گورنر پنجاب کی نامزدگی کے بعد بڑی مشکل کا شکار

لاہور: سردار سلیم حیدر کی گورنر نامزدگی پر پنجاب کے سینئر پارٹی رہنما نالاں ہوگئے۔

پیپلزپارٹی ذرائع کے مطابق پی پی وسطی اور جنوبی پنجاب کے متعدد رہنما سلیم حیدر کی گورنر پنجاب کی نامزدگی پر نالاں ہوگئے۔

پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ سینئر رہنماؤں کے بجائے سلیم حیدر کی نامزدگی سے پارٹی میں مایوسی ہے جب کہ سلیم حیدر کی گورنر نامزدگی دھڑے بندی کی کامیابی ہے۔

پی پی ذرائع کا کہنا تھا کہ سینئر رہنما یا سلیم حیدر کے بجائے نئے چہرے کو گورنر نامزد کیا جاتا، پی پی قیادت نے مشاورت کے بغیر گورنر پنجاب کی نامزدگی کی جب کہ سلیم حیدر کو پی ڈی ایم دور میں وزیر مملکت بنا کر نوازا گیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ پی ڈی ایم دور میں سلیم حیدر کی وزیر مملکت کے لئے نامزدگی خلاف میرٹ تھی، نامزد گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر صدر پیپلزپارٹی راولپنڈی ڈویژن ہیں جب کہ سلیم حیدر کی بطور پارٹی ڈویژنل صدر کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی ہے۔

Advertisement

پی پی کا کہنا ہے کہ سلیم حیدر بطور ڈویژنل صدر راولپنڈی پارٹی کو منظم کرنے میں ناکام رہے ہیں جب کہ پنجاب میں سلیم حیدر سے زائد قربانیاں دینے والے رہنما اور کارکن موجود ہیں اور پنجاب سے متعدد سینئر رہنما سلیم حیدر کی نامزدگی پر نالاں ہیں۔

پی پی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پنجاب سے پارٹی رہنما قیادت کو تحفظات سے آگاہ کرنے پر غور کر رہے ہیں، سلیم حیدر کو پی پی سینٹرل پنجاب کے مضبوط دھڑے کی حمایت حاصل تھی اور سردار سلیم حیدر مضبوط دھڑے کی حمایت سے گورنر پنجاب نامزد ہوئے۔

ذرائع نے کہا کہ راولپنڈی سے سینئر پی پی رہنما سلیم حیدر کے بڑے حمایتی تھے، راولپنڈی سے سینئر رہنما کو پنجاب کی گورنر شپ آفر تھی جب کہ راولپنڈی سے سینئر رہنما نے گورنر شپ لینے سے معذرت کی تھی۔

پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ سلیم حیدر کا نام راولپنڈی سے سینئر رہنما نے تجویز کیا جب کہ معذرت کرنے والے سینئر رہنما نے ہی گورنر پنجاب کیلئے سلیم حیدر کا نام تجویز کیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اسلام آباد سے سینئر رہنما نے سردار سلیم حیدر کے نام کی حمایت کی اور پی پی قیادت نے دو رہنماؤں کی حمایت پر سلیم حیدر کا نام فائنل کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اردن، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات، دفاعی و سلامتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر