Advertisement
Advertisement
Advertisement

بانی پی ٹی آئی کی تصویر کس نے لیک کی، تعین کرلیا گیا

Now Reading:

بانی پی ٹی آئی کی تصویر کس نے لیک کی، تعین کرلیا گیا
بانی پی ٹی آئی کی تصویر کس نے لیک کی، تعین کرلیا گیا

بانی پی ٹی آئی کی تصویر کس نے لیک کی، تعین کرلیا گیا

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی کی تصویر لیک کرنے والا تعین کرلیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی تصویر سپریم کورٹ میں تعینات لاء کلرک نے بنائی تھی، پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے شناخت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ متعلقہ شخص کے خلاف کیا کارروائی ہوگی فیصلہ سپریم کورٹ انتظامیہ کرے گی۔

اس سے قبل سپریم کورٹ پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔

پولیس ذرائع نے بتایا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی تصویر کمرہ عدالت کے بائیں جانب بیٹھے افراد میں سے کسی نے بنائی تھی۔

Advertisement

پولیس ذرائع نے بتایا تھا کہ کمرہ عدالت کی بائیں جانب موجود افراد سے پوچھ گچھ شروع کردی گئی ہے جب کہ کمرہ عدالت میں جانے والے افراد کی تلاشی میں بھی اضافہ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ نیب ترامیم کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر پیشی ہوئی جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا
فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک
سونا کتنا مہنگا؟ قمیت میں مزید اضافہ ریکارڈ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر