Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی رہنما عامر مغل گرفتار، عمر ایوب کی مذمت

Now Reading:

پی ٹی آئی رہنما عامر مغل گرفتار، عمر ایوب کی مذمت

پی ٹی آئی سیکریٹریٹ پر سی ڈی اے کے آپریشن کے دوران حکام نے پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر عامر مغل کو گرفتار کر لیا ہے۔

پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر اور ایم این اے عامر مغل کی گرفتاری کی اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ اتنی جلدی تھی تو رات کو کیوں آپریشن کیا گیا۔

عمر ایوب نے پی ٹی آئی سیکریٹریٹ پر آپریشن کی مذمت کی اور کہا کہ عامر مغل کو بغیر کسی وجہ کے گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد انتظامیہ کی اس حرکت پر ایوان میں آواز اٹھائیں گے، اور اسلام آباد پولیس اورسی ڈی اے کے خلاف صبح مقدمہ درج کرائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سی ڈی اے نے بغیر نوٹس کے کارروائی کی، اچھے ماحول میں بات ہوسکتی تھی، آئی جی اسلام آباد کو کمیٹی میں طلب کریں گے اور عدالت کے ذریعے مقابلہ کریں گے۔

Advertisement

عمر ایوب نے کہا کہ بطور اپوزیشن لیڈر میرا استحقاق مجروح ہوا ہے، اسلام آباد میں فلسطین جیسا آپریشن کیا گیا اگر بلڈنگ ہر اعتراض تھا تو ہمارے پاس آتے، احسن طریقے سے معاملے کو نمٹایا جا سکتا تھا۔

اپوزیش لیڈر عمر ایوب نے مزید کہا کہ شہبازشریف اور محسن نقوی سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہے ہیں، شہبازشریف اورمحسن نقوی کوایک دن خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزارت قانون نے 27 ویں آئینی ترمیم کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا
سونے کی قیمت، مسلسل اتار چڑھاؤ کے بعد مستحکم
وزیراعظم آذربائیجان کے یوم فتح کی پانچویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کیلئے باکو روانہ
آج ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
لاہور کا فضائی معیار شدید آلودہ قرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر