
جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کی احتجاجی تحریک رنگ لے آئی، ہڑتال ختم
مظفر آباد: جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کی احتجاجی تحریک رنگ لے آئی ہے۔
جموں وکشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کی احتجاجی تحریک رنگ لے آئی ہے جس کے بعد ہڑتال ختم کردی گئی ہے جب کہ ان کے مطالبات بھی مان لیے گئے ہیں۔
آزاد کشمیر میں بازار کھل گئے ہیں اور ٹریفک بھی رواں دواں ہے جب کہ نظام زندگی بھی مکمل بحال ہوگیا ہے۔
سانحہ مظفرآباد میں تین نوجوان جو زندگی کی بازی ہار گئے تھے، ہزاروں افراد نے آہوں اور سسکیوں میں انہیں سپرد خاک کردیا ہے۔
خیال رہے کہ آزاد کشمیر میں چار روز سے جاری شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال نے نظام زندگی بری طرح متاثر کررکھا تھا جب کہ اس دوران تعلیمی ادارے، بازار اور پبلک ٹرانسپورٹ مکمل بند تھی۔
دس اضلاع سے لاکھوں افراد نے اپنے حقوق کے لئے مارچ کیا تھا جن کے مطالبات میں سستا آٹا، سستی بجلی اور اشرافیہ کی مراعات میں کمی سمیت دیگر شامل تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News