
شیر افضل مروت کو علی امین گنڈاپور سے زبان درازی مہنگی پڑگئی
پشاور: شیر افضل مروت کو علی امین گنڈاپور سے زبان درازی مہنگی پڑگئی ہے۔
تحریک انصاف ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں پوسٹنگ ٹرانسفرنگ کے لیے مسلسل دخل اندازہ کرنے پر شیر افضل مروت کو وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے سخت الفاظ میں منع کیا تھا لیکن شیر افضل مروت نے جواباً علی امین گنڈاپور سے کارکنوں کے سامنے زبان درازی کی۔
ذرائع تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ موجود کارکنوں نے شیر افضل مروت کو خاموش رہنے کا کہا لیکن شیر افضل مروت بھی ڈٹ گئے جب کہ وزیراعلیٰ نے ڈی آئی خان ہی سے شیر افضل مروت کے بھائی کو خیبرپختونخوا کابینہ سے فوری ڈی نوٹی فائی کردیا۔
ذرائع نے بتایا کہ اگلے ہی روز علی امین گنڈاپور نے اڈیالہ جیل میں بانی تحریک انصاف سے ملاقات کے دوران سارا معاملہ سامنے رکھا تاہم چیئرمین پی اے سی علی امین گنڈاپور کے کہنے پر شیر افضل مروت کی بجائے شیخ وقاص اکرم کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ دو روز تک اپنے بھائی کا مقدمہ لے کر شیر افضل مروت اڈیالہ جیل جاتے رہے جب کہ بیرسٹر گوہر علی، عمر ایوب اور شبلی فراز بھی شیر افضل مروت کے روئیے سے دو قدم پیچھے ہٹ گئے۔
تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ شیر افضل مروت کو تین بار بیرسٹر گوہر علی نے شوکاز نوٹس سے بچایا، آخر کار پارٹی نے شیر افضل مروت کو کھڈے لائن کرتے ہوئے پارٹی معاملات سے سائڈ لائن کردیا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ شیر افضل مروت کے حق میں متعدد ایم این ایز معاملات سدھارنے کی کوششوں میں ہیں، شاندانہ گلزار سمیت دیگر ارکان کے عمر ایوب سے رابطے ہیں اور آئندہ کچھ روز میں جرگہ منعقد کیے جانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News