Advertisement
Advertisement
Advertisement

آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورت حال، بڑا استعفیٰ آگیا

Now Reading:

آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورت حال، بڑا استعفیٰ آگیا
آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورت حال، بڑا استعفیٰ آگیا

آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورت حال، بڑا استعفیٰ آگیا

مظفر آباد: چیئرمین آزاد جموں و کشمیر بورڈ آف انویسٹمنٹ سردار امجد جلیل نے استعفیٰ دے دیا۔

آزادکشمیر کی موجودہ سیاسی صورت حال پر چیئرمین آزاد جموں و کشمیر بورڈ آف انویسٹمنٹ سردار امجد جلیل نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

سردار امجد جلیل کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورت حال پر مجھے بہت دکھ اور افسوس ہورہا ہے، گزشتہ ایک سال سے آزاد کشمیر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ فٹ بال کھیلا جارہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورت حال کی ذمہ داری وزیراعظم آزاد کشمیر اور ان کی کابینہ پر عائد ہوتی ہے، وزیر اعظم آزاد کشمیر کی ہٹ دھرمی اور ان کی کابینہ کی عدم دلچسپی کے باعث یہ حالات پیدا ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر ایک پرامن خطہ تھا یہاں خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے جب کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے عوام اور پولیس کو آمنے سامنے لا کر کھڑا کردیا ہے۔

Advertisement

سردار امجد جلیل نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پرامن احتجاج کریں، آزاد کشمیر کے غریب لوگ بجلی اور آٹے کے لئے احتجاج کررہے ہیں جب کہ آزاد کشمیر حکومت کا کام بنتا ہے کہ عوام کو ریلیف دیں۔

چیئرمین آزاد جموں و کشمیر بورڈ آف انویسٹمنٹ نے مزید کہا کہ اپنے ذاتی خرچے پر غیرملکی سرمایہ کاروں کو آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کے لئے قائل کیا لیکن وزیر اعظم آزاد کشمیر کی عدم دلچسپی، ضد اور عناد کے باعث اپنے خواب کو پورا نہیں کرسکا۔

چیئرمین بورڈ آف انوسٹمنٹ سردار امجد جلیل نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم چوہدری انوار الحق کو بھجوا دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر