Advertisement
Advertisement
Advertisement

یکم مئی: دنیا بھر میں آج مزدوروں کا عالمی دن منایا جارہا ہے

Now Reading:

یکم مئی: دنیا بھر میں آج مزدوروں کا عالمی دن منایا جارہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مزدوروں کا عالمی دن منایا جارہا ہے جس کا مقصد ان کی قربانیوں اور حقوق کو اجاگر کرنا ہے۔ 

یکم مئی عالمی یوم مزدور کے نام سے منایا جاتا ہے تاکہ دنیا بھر میں محنت کشوں کی تاریخی جدوجہد اور کامیابیوں کو یاد کیا جاسکے لیکن حقیقت میں محنت کشوں کے نام پر منائے جانے والے اس عالمی دن پر بھی مزدور اپنے بچوں کی روٹی کی خاطر صبح سے شام تک اپنے کاموں میں جتے دکھائی دیتے ہیں۔

یکم مئی کی بنیاد کیسے پڑی؟

سنہ 1886 میں امریکہ میں ٹریڈ یونینز نے مزدوروں کی اوقاتِ کار (8 گھنٹے کرنے) کا مطالبہ کیا اور اس کے لیے انہوں نے بڑے پیمانے پر ہڑتالیں شروع کیں۔

اس سلسلے میں سب سے بڑی ہڑتال یکم مئی کو امریکی شہر شکاگو میں کی گئی اور ایک اندازے کے مطابق اس احتجاج میں 40 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی اور اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کی لیکن سرمایہ کاروں اور سیاسی حلقوں سے ان کا یہ مطالبہ برداشت نہ ہوا۔

Advertisement

بعد ازاں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں شروع ہوئیں اور اس دوران پولیس کی جانب سے مظاہرین پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں سیکڑوں مزدور ہلاک اور زخمی ہوئے جب کہ درجنوں کو گرفتار بھی کیا گیا اور ان میں سے کچھ کو پھانسی بھی دی گئی۔

دیگر ممالک میں یوم مزدور کا آغاز

شکاگو کے محنت کشوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے دنیا کے بیشتر ممالک میں یکم مئی کو محنت کشوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔

پاکستان میں قومی سطح پر یوم مزدور منانے کا باضابطہ آغاز 1972 میں ہوا اور پہلی مرتبہ یکم مئی 1972 کو سرکاری سطح پر محنت کشوں کا عالمی دن قرار دیا گیا۔

اس دن کی مناسبت سے ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں تقریبات، سیمینارز، کانفرنسز اور ریلیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

دوسری جانب پڑوسی ملک بھارت 1923 سے ہی اس دن کو مزدوروں کے نام کر رکھا تھا اور اس کا آغاز یکم مئی 1923 کو مزدور کسان پارٹی نے مدارس میں کیا تھا۔

Advertisement

مزدوروں کی حالت زار

نجی ٹی چینل سے بات کرتے ہوئے مزدور رہنماؤں نے بتایا کہ نجی شعبے میں کام کرنے والے لاکھوں محنت کشوں کو آج بھی صحت کی سہولتوں سمیت سوشل سیکیورٹی تک دستیاب نہیں جب کہ حکومت کی جانب سے کم از کم اجرت کے اعلان پر بھی اب تک عمل درآمد نہیں ہوا ۔

مزدور رہنماؤں کا مطالبہ ہے کہ قومی، صوبائی اسمبلیوں سمیت سینیٹ میں محنت کشوں کی نمائندگی کے بغیر مزدوروں کے مفاد میں قانون سازی نہیں کی جا سکتی لہذا تمام سیاسی جماعتوں کو مزدوروں کے لیے مخصوص نشستیں مختص کرنا ہوں گی۔

ساجد حسین نامی مزدور نے بول نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں پلمبر کی مزدوری کرتا ہوں اور روز اپنے گھر سے دو وقت کی روٹی کمانے کی امید لٸے بازار کا رخ کرتا ہوں لیکن کاروباری حالات کی وجہ سے دن بھر گاہکوں کا انتظار کرتا مایوس گھر لوٹ جاتا ہوں، جس کی وجہ سے گھر کا کرایہ بجلی گیس کہ بل کہ ساتھ خوراک کی ضروریات پوری کرنا ناممکن ہوچکا ہے۔

سندھ میں مزدور کی ماہانہ تنخواہ واجرت 35 ہزار روپے کہ حساب سے مقرر کی گٸی ہے مگر اس کہ برعکس سرکاری اداروں ہیلتھ ، واسا ، سندھ بلڈنگ کنٹرول ہو یا میونسپل کارپوریشن میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدور دس سے 15 ہزار ماہانہ کماتے ہیں۔

یوم مزدور پر گوگل کا خصوصی ڈوڈل

Advertisement

لیبر ڈے پر گوگل کا ڈوڈل بھی بدل گیا۔ دنیا کے معروف سرچ انجن گوگل نے بھی مزدوروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اپنا ڈوڈل تبدیل کردیا۔

گوگل کی جانب سے جاری کئے جانے والے ڈوڈل میں مزدور مختلف کام کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ گوگل ڈوڈل میں جن کاموں کی تصویر کشی کی گئی ہے اس میں پلمبر، ویلڈر اور کلینر شامل ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر دنیا بھر میں دیگر انسانوں کی زندگی اپنے ان کاموں کی وجہ سے آسان اور پرسکون بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

وزیراعظم پاکستان کا پیغام

مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر وزیر اعظم پاکستان نے اپنے پیغام میں محنت کشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

 وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جو رزق حلال کے حصول کی خاطر کھیتوں، کھلیانوں، کارخانوں اور مختلف شعبوں میں محنت سے دن رات اس ملک کی معیشت اور اسکی تعمیر و ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ یہ لوگ نہ صرف اپنے خاندان کا پیٹ پالنے کے لیے دن رات ایک کرتے ہیں بلکہ پاکستان کی ترقی کے لیے بھی اپنا خون پسینہ بہاتے ہیں۔

Advertisement

وزیرداخلہ کا پیغام

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے محنت کشوں کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تمام افرادی قوت کو دلی مبارکباد دیتا ہوں اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں جبر و استبداد کے خلاف شکاگو کے شہداء کی جدوجہد کی یاد دلاتا ہے، محنت کش ہمارے ہیرو ہیں جو رزق حلال کما کر معیشت کو مضبوط کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر