
جماعت اسلامی نے پشاور میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے غزہ ملین مارچ کی تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔
غزہ ملین مارچ کے لیے پشاور میں پنڈال سجا دیا گیا ہے اور ہزاروں کرسیاں بھی لگا دی گئی ہیں۔ جماعت کے مرکزی قائدین کے لیے سو فٹ لمبا اور 35 فٹ چوڑا اسٹیج تیار کر لیا گیا ہے۔
جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری عبدل واسع کا کہنا ہے کہ غزہ ملین مارچ فلسطینیوں سے اظہار یک جہتی کے لیے ہے اور اس ملین مارچ میں پورے صوبے سے عوام شرکت کر رہے ہیں۔
عبدل واسع کا کہنا تھا کہ یہ مارچ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ملین مارچ ہوگا۔
عبدل واسع کے مطابق جماعت اسلامی کے مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمن پہلی دفعہ پشاور آ رہے ہیں اور ملین مارچ سے مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمن سمیت دیگر قائدین خطاب کریں گے۔
جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری عبدل واسع نے مزید کہا کہ کارکنان میں کافی جوش و خروش پایا جا رہا ہے، فلسطین کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے، اور آج پوری دنیا کو دکھائیں گے کہ خیبر پختونخوا کی عوام فلسطین کے ساتھ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News