Advertisement
Advertisement
Advertisement

پارک لین، توشہ خانہ ریفرنس: صدر مملکت کو صدارتی استثنیٰ مل گیا

Now Reading:

پارک لین، توشہ خانہ ریفرنس: صدر مملکت کو صدارتی استثنیٰ مل گیا
آصف زرداری

پارک لین، توشہ خانہ ریفرنس: صدر مملکت کو صدارتی استثنیٰ مل گیا

پارک لین اور توشہ خانہ ریفرنس  میں صدر مملکت  آصف علی  زرداری کو صدارتی استثنیٰ مل گیا۔

تفصیلات کے مطابق  احتساب عدالت نے پارک لین اور توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس میں صدر مملکت آصف زرداری کے خلاف کارروائی روک دی۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے صدر مملکت آصف زرداری کی نیب کیسز میں صدارتی استثنیٰ کی درخواستوں کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جب تک آصف علی زرداری صدر مملکت ہیں، ان کے خلاف کیسز کی کارروائی آگے نہیں بڑھ سکتی۔

فیصلے میں کہا گیا کہ آصف علی زرداری کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 248 (2) کے تحت درخواست دائر کی گئی، درخواستوں میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ آصف زرداری جب تک صدر مملکت ہیں کیسز کی کرمنل کارروائی جاری نہیں رہ سکتی۔

Advertisement

فیصلے میں  مزید کہا گیا کہ پراسیکیوشن کی جانب سے ان درخواستوں پر کوئی بھی اعتراض نہیں کیا گیا اور نہ ہی مخالفت کی گئی۔  آئین کے آرٹیکل 248 (2) کے تحت صدر مملکت کے خلاف کوئی کیس نہیں ہوسکتا اور نہ کوئی کارروائی جاری رہ سکتی ہے، لہٰذا صدر مملکت آصف علی زرداری کی کیسز سے صدارتی استثنیٰ حاصل کرنے کی درخواستیں منظور کی جاتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہےگا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
ملاکنڈ: سوات موٹروے پر خوفناک ٹریفک حادثہ؛ 15 افراد جاں بحق، 8 زخمی
لیاقت علی خان کی شہادت قومی سانحہ تھی ، مصطفیٰ کمال ، برسی پر شہیدِ ملت کو خراج عقیدت پیش
کراچی میں پانی کا بدترین بحران ، شہریوں کی زندگی اجیرن ہو گئی
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی، نوٹیفکیشن جاری
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر