Advertisement
Advertisement
Advertisement

اپنی مشہوری کے لیے کے پی حکومت نے بجٹ پیش کیا، وفاقی وزیر امیر مقام

Now Reading:

اپنی مشہوری کے لیے کے پی حکومت نے بجٹ پیش کیا، وفاقی وزیر امیر مقام

وفاقی وزیر انجنئیر امیر مقام نے کہا ہے کہ کے پی حکومت نے اپنی مشہوری کے لیے بجٹ پیش کیا ہے۔

بول نیوز کے پروگرام ’بس بہت ہو گیا‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئیر لیگی رہنما اور وفاقی وزیر امیر مقام کا کہنا تھا کہ علی امین کہتا ہے کہ گرڈ اسٹیشن پر قبضہ کر لوں گا، ان کا مفروضوں پر بجٹ پیش کرنا عوام کی توہین ہے۔

امیر مقام نے کہا کہ قبضہ کریں گے تو بجلی بند ہو جائے گی اور نقصان عوام کا ہوگا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ان کی غیر سنجیدگی دیکھیں بھڑکیں مارنے کے بعد وزیر داخلہ کےساتھ بیٹھےتھے۔

مسلم لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ مجھے تعجب ہے کہ خیبر پختونخوا نے پی ٹی آئی کو تیسری بار مینڈیٹ دیا، علی امین کو چاہیئے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی پیروی کریں۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کی خواہش تھی کہ نوازشریف وزیراعظم بنیں، اس مینڈیٹ کےساتھ نوازشریف وزیراعظم نہیں بننا چاہتے تھے وہ اپنےفیصلے کو بہتر سمجھتے ہیں۔

بول نیوز  کے پروگرام ’بس بہت ہو  گیا‘ کی اینکر پرسن کے ایک سوال کے جواب میں امیر مقام کا کہنا تھا کہ پہلے دن سے کہا تھا جو حکومت بنانا چاہے بنا لے۔

ان کا کہنا تھا کہ مخالف جو بھی کہیں ملک میں بہتری آ رہی ہے، ملک میں سرمایہ کاری میں آرمی چیف کا بہت بڑا کردار ہے، پی ڈی ایم حکومت میں ن لیگ نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا۔

امیر مقام نے کہا کہ پی ٹی آئی جن سے بات کرنا چاہتی ہے وہ جواب دے چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جھوٹی خبر کو کنٹرول کرنے کے لیے قانون ہونا چاہئے، کرغز مصری لڑکوں کی لڑائی کو سوشل میڈیا پر بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا وہاں کوئی قتل نہیں ہوا لیکن سوشل میڈیا پر لاشیں دکھائی گئیں، سوشل میڈیا پر جذباتی ماحول بنا کر پیش نہیں کرنا چاہیئے۔

ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر جھوٹی خبر چلے تو کوئی پوچھے بھی نہیں تو کیا انجام ہوگا؟ جھوٹی خبر کو کنٹرول کرنا ملکی مفاد میں ہے، جھوٹی خبر اور ویڈیو کی روک تھام ضروری ہے، جھوٹ سے نجات ملنے پرعوام خوش ہوں گے۔

Advertisement

ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر امیر مقام کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان، نوازشریف کے دوست ہیں، مولانا فضل الرحمان سے ان کے دیرینہ تعلق ہے، پی ٹی آئی اور جے یو آئی کا مل کر احتجاج کرنا نا ممکن ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر