
لیجنڈری باکسر مائیک ٹائسن نے کہا کہ وہ دنیا کو دکھانا چاہتے ہیں کہ وہ اب بھی ایک عظیم فائٹر ہیں۔
سابق ہیوی ویٹ چیمپیئن مائیک ٹائسن جو 2005 کے بعد اپنی پہلی پروفیشنل فائٹ کی تیاری کر رہے ہیں، نے یوٹیوبر سے باکسر بننے والے جیک پال کو خبردار کیا ہے کہ 20 جولائی کے مقابلے کے دوران ان کی زندگی خطرے میں پڑ جائے گی۔
57 سالہ ٹائسن نے نیویارک شہر کے اپولو تھیٹر میں اپنے سے 30 سال چھوٹے حریف کے خلاف فائٹ کو فروغ دینے کے لیے ایک پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ دنیا کو دکھانا چاہتے ہیں کہ وہ اب بھی ایک عظیم جنگجو ہیں۔
ٹائسن کا کہنا تھا کہ میں جیک کو بہت پسند کرتا ہوں لیکن ایک بار جب وہ اس رنگ میں آ جاتا ہے تو اسے اس طرح لڑنا پڑتا ہے جیسے اس کی زندگی اس پر منحصر ہے کیونکہ ایسا ہی ہوگا۔
ٹیکساس کے شہر آرلنگٹن میں ہونے والا ہیوی ویٹ مقابلہ دو منٹ تک جاری رہے گا جس میں ہر لڑاکا 14 اونس دستانے استعمال کرے گا۔ نتائج کو دونوں باکسرز کے پیشہ ورانہ باکسنگ ریکارڈ میں شامل کیا جائے گا۔
ناقدین کی جانب سے مائیک ٹائسن کی رنگ میں واپسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا کہ باکسنگ میں واپس آکر مائیک ٹائسن ایک بڑی غلطی کر رہے ہیں۔
یوٹیوب انفلوئنسر سے باکسر بننے والے 27 سالہ پال نے باکسنگ کے 10 میں سے 9 میچ جیتے ہیں جن میں سے 6 ناک آؤٹ مقابلوں میں مشہور شخصیات اور مڈلنگ فائٹرز شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News