 
                                                      جنوبی برازیل میں شدید بارشوں سے 10 افراد ہلاک
جنوبی برازیل میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی ہے جب کہ اس دوران سے افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل کی جنوبی ریاست ریوگرانڈی میں شدید بارشوں سے تباہی مچ گئی، 10 افراد ہلاک اور 21 افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بارش کے بعد سڑکیں تالاب بن گئی ہیں جب کہ دریاؤں اور جھیلوں میں پانی کی سطح بلند ہوگئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے نے بتایا کہ بارش سے برازیل کے سو سے زائد علاقے متاثر ہوگئے ہیں جب کہ اس دوران 3400 افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ گھروں کی چھتوں پر تقریباَ 1500 لوگ پھنسے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کے لیے ہیلی کاپٹرز کی مدد سے آپریشن جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 