Advertisement
Advertisement
Advertisement

نو مئی کے حوالے سے اپوزیشن کی بھی پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

Now Reading:

نو مئی کے حوالے سے اپوزیشن کی بھی پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
9 مئی کے حوالے سے اپوزیشن کی بھی پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

9 مئی کے حوالے سے اپوزیشن کی بھی پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

لاہور: 9 مئی کے حوالے سے اپوزیشن نے بھی پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔

9 مئی کے حوالے سے اپوزیشن نے بھی پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی ہے جب کہ قرارداد اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر اور دیگر ارکان کے دستخطوں سے جمع کرائی گئی ہے۔

 قرارداد میں سانحہ نو مئی کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا مطالبہ کیا گیا جب کہ متن میں کہا گیا ہے کہ نومئی کو ایک سال  گزرنے کے باوجود حقائق منظر عام پر نہیں آسکے ہیں۔

متن میں مزید کہا گیا ہے کہ ایک سال سے اس سانحہ کو سیاسی مقاصد کے لئے استمعال کیا جارہا ہے جب کہ  آج تک یہ سوال ہے کہ اس سانحہ میں نگران حکومت اورپولیس کا کیا کردار ہے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کی ایم پی اے راحیلہ خادم حسین نے بھی پنجاب اسمبلی میں سانحہ نو مئی پر قرارداد جمع کروائی ہے۔

Advertisement

راحیلہ خادم حسین نے قرارداد میں موقف اختیار کیا کہ انتشاری ٹولہ عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے اور انتشاری ٹولہ کا سربراہ مسلسل ریاست کے خلاف زہر اگل رہا ہے۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ریاست کو نشانہ بنانا، نو مئی کو غیر ملکی ایجنٹوں کی ایماء پر حملہ آور اور شہداء کے مجسموں کی بے حرمتی اور حساس تنصیبات کو جلانے کے عمل کی قوم مذمت کرتی ہے۔

متن میں مزید کہا گیا ہے کہ ایسے کرداروں کو کسی طور پر ملکی سیاست میں حصہ لینے کی پابندی ہونی چاہیے جب کہ کالعدم مذہبی گروہ سیاست نہیں کرسکتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر