Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب کی مری میں نئے اسپتال کے قیام کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت

Now Reading:

وزیراعلیٰ پنجاب کی مری میں نئے اسپتال کے قیام کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت
مریم نواز

نوجوان خون کے عطیہ کی مہم میں مثال قائم کریں، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سابق دورحکومت میں ہیلتھ پرتوجہ نہ دینے پرافسوس کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیرصدارت ہیلتھ ریفارمزسے متعلق خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں انھوں نے مری اسپتال پراجیکٹ میں سرکاری خزانے کو4ارب کانقصان پہنچانے پراظہاربرہمی کیا۔

سابق دورمیں خزانے کو4 ارب کا نقصان پہنچانے پرقانونی کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عوام کوصحت کی سہولیات پہنچانے میں رکاوٹ ڈالنا افسوسناک ہے۔

وزیراعلٰی پنجاب نے کہا کہ عوام کے روپے پیسے کی حفاظت ہمارا فرض ہے، ہرضلع میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ہیلتھ فیسلیٹی بنانا چاہتے ہیں، عام آدمی کوعلاج کی اعلیٰ ترین سہولتیں دیں گے۔

اجلاس میں اضلاع میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے میڈیکل کالج کےقیام کی تجویزکاجائزہ لیا گیا۔ اسپتالوں کی تعمیروبحالی، کلینک آن وہیل، فری میڈیسن پرتفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ اجلاس میں ہیلتھ ریفارمزاوردیگر اقدامات کابھی جائزہ لیاگیا۔

Advertisement

مریم نواز نے 2500 بی ایچ یو اور300 آرایچ سی کی اپ گریڈیشن پراجیکٹ کی جلد تکمیل کاحکم دیا اورمری میں نئےاسپتال کے قیام کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔

وزیراعلٰی پنجاب نے ہدایت کی کہ جہلم، اٹک، میانوالی، ساہیوال، سیالکوٹ میں انجیوگرافی مشین مہیا کی جائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر