Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کا آزادکشمیر کےلیے 23 ارب روپے کے امدادی پیکیج کا اعلان

Now Reading:

وزیراعظم کا آزادکشمیر کےلیے 23 ارب روپے کے امدادی پیکیج کا اعلان
وزیراعظم شہبازشریف

وزیراعظم کا آزادکشمیر کےلیے 23 ارب روپے کے امدادی پیکیج کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آزاد کشمیر کےلیے 23 ارب روپے کے امدادی پیکیج کا اعلان کیا گیاہے۔

اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہونے کے بعد وزیراعظم شہبازشریف نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آزاد کشمیرکی صورتحال پرگفتگوہوئی، آزاد کشمیرکے معاملے پرکل تمام اتحادیوں سمیت سب اکٹھےہوئے، کل طویل مشاورت کےبعدفوری فیصلے کیے گئے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ متفقہ طور پر فیصلہ ہواکہ مظاہرین کے مطالبات پرعملدرآمد کیا جائے، آزادکشمیر کےلیے 23 ارب روپے کے امدادی پیکیج کا اعلان کیا گیا ہے۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، آزاد کشمیرمیں احتجاجی تحریک اب ختم ہوچکی ہے۔

وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج میں کچھ جانیں گئیں، ایک پولیس افسر بھی شہید ہوا، سابق حاصل ہوا بطورنمائندہ عوام کی بات سننی چاہئے، کچھ لوگ چاہتے تھے تحریک کی آڑ میں معاملات خراب ہوں، انسانی جانوں کے نقصان پر افسوس ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ چند روزمیں خود آزادکشمیر کا دورہ کروں گا، پاکستان کو ترقی وخوشحالی کے سفرپر گامزن کریں گے، آزادکشمیر کی حکومت نے تحمل سے کام لیا۔

Advertisement

وفاقی کابینہ نے اجلاس میں ملکی سیاسی ومعاشی صورتحال کاجائزہ لیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر