
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے پنجاب کے پہلے فری آئی ٹی سٹی کا افتتاح کر دیا ہے۔
پنجاب کے پہلے فری آئی ٹی سٹی کا پہلا سینٹر گورنمنٹ اے پی ایس ماڈل ہائی اسکول ماڈل ٹاؤن میں قائم کیا گیا ہے۔
فری آئی ٹی سٹی کے افتتاح کے موقع پر وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا کہ 2 سے 3 ماہ کے دورانیہ پر مشتمل جدید آئی ٹی کورسز مفت کروائے جائیں گے۔
رانا سکندر حیات نے کہا کہ ایمازون، گرافکس سمیت دیگر کورسز بلامعاوضہ کروائے جائیں گے اور فری آئی ٹی سٹی کے سینٹرز کو مرحلہ وار پنجاب میں پھیلایا جائے گا۔
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو آئی ٹی و دیگر فنی اسکلز کے ذریعے خودمختار بنائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News