Advertisement
Advertisement
Advertisement

پارٹی صدر کا عہدہ سنبھالتے ہی نواز شریف متحرک ہو گئے

Now Reading:

پارٹی صدر کا عہدہ سنبھالتے ہی نواز شریف متحرک ہو گئے

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف آج بلامقابلہ پارٹی صدر کا عہدہ سنبھالتے ہی متحرک ہو گئے ہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف کی ہدایت پر وزیراعظم شہباز شریف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے مشاورتی اجلاس طلب کر لیا۔

پی ایم ایل ن کے ذرائع کے مطابق اجلاس کل صبح 11 بجے جاتی امرا رائیونڈ میں ہو گا، اجلاس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف اور پارٹی صدر نواز شریف مشترکہ طور پر کرینگے۔

اجلاس میں وفاقی وزراء، پارٹی کی سینئر قیادت کی شرکت متوقع ہے جبکہ اجلاس میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی شرکت کا بھی امکان ہے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وفاقی و صوبائی سطح پر عوام کو پر ممکن ریلیف دینے کے حوالے سے اقدامات بارے تجاویز لی جائیں گی۔

Advertisement

اجلاس میں شرکت کرنے والے وفاقی وزرا کو اپنے اپنے محکموں کی جانب سے ممکنہ ریلیف اقدامات کی تجاویز ساتھ لانے کی ہدایت کی گئیں ہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق پارٹی قائدین کو عوامی مشاورت سے ممکنہ ریلیف بارے اپنی اپنی تجاویز تیار کروا کر ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک اور وزیر بجلی اویس لغاری کے علاوہ وفاقی وزرا رانا تنویر، جام کمال، احد چیمہ اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی بھی شرکت متوقع ہے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف بجٹ مشاورتی اجلاس میں اپنے وسیع تر سیاسی و انتظامی تجربے کی بنیاد پر ہدایات بھی جاری کریں گے۔

پارٹی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کی کل کے اجلاس میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز کو صوبائی حکومت کی جانب سے بھرپور ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات تجویز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حب ڈیم مکمل بھر گیا،قابل استعمال ذخیرہ 6 لاکھ 46 ہزار ایکڑفٹ ہوگیا
کراچی، کورنگی جانے والے راستوں پر شدید ٹریفک جام کا وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا
8 سال بعد گھریلو گیس کنکشنز کی پابندی ختم کردی گئی
جلال پور پیر والا چاروں طرف سے سیلابی پانی میں گھر گیا، انخلا جاری
عراقی فضائیہ کے کمانڈر پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے معترف
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر