Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعظم کی چینی فرم کو پاکستان میں کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت

Now Reading:

وزیر اعظم کی چینی فرم کو پاکستان میں کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت
وزیر اعظم

وزیر اعظم  شہباز شریف نے چینی فرم کو پاکستان میں کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف نے چینی فرم ’ایم سی سی ٹونگسن ریسورسز ‘کو پاکستان کے کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے اور اسے زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

کان کنی اور معدنیات کا شعبہ ایس آئی ایف سی کے ترجیحی شعبوں میں شامل ہے جس میں گزشتہ ایک برس میں کافی پیش رفت ہوئی ہے۔

 چینی فرم ’ایم سی سی ٹونگسن ریسورسز ‘ ایک تحقیقی اور سرمایہ کاری کمپنی کے طور پر چائنا میٹالرجیکل گروپ کارپوریشن (ایم سی سی گروپ) کا حصہ ہے، جس کا شمار دنیا کے بڑے میٹالرجیکل کنسٹرکشن کنٹریکٹر میں ہوتا ہے۔

چینی فرم نے پاکستان میں کان کنی اور معدنیات کے شعبے میں اپنی سرمایہ کاری بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور وزیر اعظم کو پاکستان میں کان کنی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور مزید سرمایہ کاری کے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

Advertisement

اس دورے کا مقصد چین کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کو مضبوط بنانا اور بیجنگ کو یقین دلانا ہے کہ پاکستان، ملک میں کام کرنے والے چینی شہریوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنائے گا۔

چین نے اب تک سی پیک کے معاہدے کے مطابق توانائی اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں میں 65 بلین ڈالرز سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی ہے۔

حالیہ ہفتوں کے دوران اسلام آباد میں سعودی عرب، جاپان، آذربائیجان، قطر اور دیگر ممالک کے سفارت کاروں اور کاروباری وفود سے اعلیٰ سطح کے تبادلے دیکھنے میں آئے۔

ایس آئی ایف سی نے اس سرمایہ کاری کی ترغیب میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر