 
                                                      ن لیگی ٹکٹ ہولڈر سردار امجد عباس چانڈیہ فائرنگ سے شدید زخمی
چوک سرورشہید میں ن لیگی ٹکٹ ہولڈرسردارامجدعباس چانڈیہ فائرنگ اور ان کے ساتھی شدید زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق چوک سرورشہید میں ن لیگی ٹکٹ ہولڈرسردارامجدعباس چانڈیہ پرفائرنگ ہوئی ہے۔ فائرنگ کے نتیجے سردار امجد عباس چانڈیہ اورساتھی شدیدزخمی ہوگئے۔
دونوں زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹرزاسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ دونوں زخمیوں کوتشویشناک حالت میں نشتراسپتال ملتان ریفرکردیاگیا۔
پولیس کے مطابق سردارامجدعباس چانڈیہ کےدائیں بازوجبکہ انکےساتھی کےبائیں بازوپرگولی لگی ہے۔ فائرنگ کرنےوالےملزمان فرارہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سردارامجدعباس خان چانڈیہ پرفائرنگ گھرسے باہرنکلتے وقت کی گئی۔
سردارامجدعباس سابق ن لیگی ایم پی اے سرداراظہرعباس چانڈیہ کے صاحبزادے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 