ورلڈ پریس فریڈم ہیرو ایوارڈ 2024 فلسطینی صحافیوں کے نام
ورلڈ پریس فریڈم ہیرو ایوارڈ غزہ جنگ کور کرنے والے صحافیوں کے نام کردیا گیا۔
انٹرنیشل پریس انسٹی ٹیوٹ نے ورلڈ پریس فریڈم ہیرو ایوارڈ 2024 غزہ جنگ کور کرنے والے صحافیوں کے گروپ کے نام کیا ہے۔
خیال رہے کہ فلسطینی صحافیوں نے بہت حوصلے اور بہادری سے غزہ جنگ کو کورکیا ہے۔
فلسطینی صحافیوں نے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کرغزہ کی صورتحال دنیا کو دکھائی جب کہ غزہ میں کوریج کے دوران 105 فلسطینی صحافی شہید بھی ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
