Advertisement
Advertisement
Advertisement

مودی نے لوک سبھا انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے

Now Reading:

مودی نے لوک سبھا انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے
مودی نے لوک سبھا اںتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے

مودی نے لوک سبھا اںتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے لوک سبھا انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ریاست اتر پردیش کے شہر وارانسی سے 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

رپورٹ کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرواتے وقت یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور چار تجویز کنندگان بھی موجود تھے جب کہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد نریندر مودی نے پارٹی کارکنوں سے بھی ملاقات کی۔

خیال رہے کہ وارنسی کی نشست پر نریندر مودی دو مرتبہ جیت حاصل کرچکے ہیں، پہلی مرتبہ انہوں نے 2014 اور پھر 2019 میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے یہ نشست حاصل کی تھی۔

اس نشست پر نریندر مودی کا مقابلہ اتر پردیش کانگریس کے سربراہ اجے رائے اور بہوجن سماج وادی پارٹی (بی ایس پی) کے اطہر علی لاری سے ہوگا۔

Advertisement

واضح رہے کہ مودی نے 2014 میں اس نشست پر تقریباً 3 لاکھ 72 ہزار ووٹ حاصل کیے اور 2019 میں بڑی چھلانگ کر انہوں نے 4 لاکھ 80 ہزار ووٹ حاصل کیے تھے۔ بھارت میں عام انتخابات کے آخری مرحلے کے لئے یکم جون کو پولنگ ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مصر نے غزہ کی قیادت کیلئے 15 منظور شدہ ٹیکنوکریٹس کے ناموں کا اعلان کر دیا
پاک افغان سرحد کشیدگی پر روسی وزارت خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا
ڈھاکا کی دو فیکٹریوں میں خوفناک آتشزدگی، 16 افراد جاں بحق
حماس نے 20 یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 4 مغویوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کردیں
چین کا عالمی تجارتی تنظیم میں خصوصی رعایتیں نہ لینے کا اعلان
غزہ امن معاہدے پر وزیراعظم شہباز شریف اور ’اپنے پسندیدہ‘ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر