Advertisement
Advertisement
Advertisement

قطر ایئرویز کی فلائٹ میں دوران پرواز شدید جھٹکے، 12 مسافر زخمی

Now Reading:

قطر ایئرویز کی فلائٹ میں دوران پرواز شدید جھٹکے، 12 مسافر زخمی

قطر ایئرویز کی آئرلینڈ جانے والی فلائٹ میں دوران پرواز شدید جھٹکے لگنے سے 12 مسافر زخمی ہو گئے۔

قطر ائیرویز کی دوحہ سے آئرلینڈ جانے والی پرواز میں سوار 12 افراد حادثے کا شکار ہو گئے جس کے نتیجے میں طیارے کی بحفاظت لینڈنگ ہو گئی۔

قطر ایئرویز کی دوحہ سے آئرلینڈ جانے والی بوئنگ 787 ڈریم لائنر کی پرواز کیو آر 017 کو دوران پرواز شدید جھٹکے لگے جس کی وجہ سے 12 مسافر زخمی ہو گئے، فلائٹ کو بحفاظت ڈبلن ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔

ڈبلن ایئرپورٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لینڈنگ کے بعد ایئرپورٹ پولیس اور فائر اینڈ ریسکیو ڈپارٹمنٹ سمیت ہنگامی خدمات نے طیارے کو اپنے حصار میں لے لیا۔ طیارے میں سوار 6 مسافر اور عملے کے 6 افراد زخمی ہوگئے۔

آئرش نشریاتی ادارے نے ڈبلن ہوائی اڈے پر پہنچنے والے مسافروں کے حوالے سے بتایا کہ یہ واقعہ 20 سیکنڈ سے بھی کم عرصے تک جاری رہا اور کھانے پینے کی خدمات کے دوران پیش آیا۔

Advertisement

قطر ایئرویز کے ترجمان نے عالمی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ مسافروں اور عملے کو جو چوٹیں آئیں وہ معمولی تھیں۔

ایئر لائن کا کہنا ہے کہ واقعے کے حوالے سے اندرونی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پانچ روز قبل لندن سے سنگاپور جانے والی سنگاپور ایئرلائنز کی پرواز کو شدید ہنگامہ آرائی کی وجہ سے بنکاک میں لینڈ کرنا پڑا تھا جس کے نتیجے میں ایک 73 سالہ برطانوی شخص ہلاک اور 20 دیگر مسافر شدید زخمی ہو گئے تھے۔

امریکہ کے نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کی جانب سے 2021 میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق دوران پرواز جھٹکوں سے متعلق ایئر لائن حادثات سب سے زیادہ عام قسم کے ہیں۔

سنہ 2009 سے 2018 کے درمیان رپورٹ ہونے والے ایئر لائن حادثات میں سے ایک تہائی سے زیادہ جھٹکوں کی وجہ سے ہوئے اور ان میں سے زیادہ تر کے نتیجے میں ایک یا ایک سے زیادہ شدید زخمی ہوئے، لیکن طیارے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر