Advertisement
Advertisement
Advertisement

عوام نہیں اٹھےتو مسلسل غلامی کی طرف بڑھتے رہیں گے، مولانا فضل الرحمان

Now Reading:

عوام نہیں اٹھےتو مسلسل غلامی کی طرف بڑھتے رہیں گے، مولانا فضل الرحمان
مولانا فضل الرحمان

عوام نہیں اٹھےتو مسلسل غلامی کی طرف بڑھتے رہیں گے، مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت مستعفی ہو،الیکشن ازسرنوہوں۔ عوام نہیں اٹھے تو مسلسل غلامی کی طرف بڑھتے رہیں گے۔

جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملتان میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ افسوس کی بات ہےسرینگرلینے نکلے تھے مظفرآباد ہاتھ سے نکل رہا ہے، اسٹیبلشمنٹ انتخابی عمل سے دور رہے، عوام مجھے ووٹ دیں گے تو صدراور وزیراعظم بنوں گا۔

مولانافضل الرحمان نے کہا کہ ایسے الیکشن کو نہیں مانتے، دوبارہ ہونے چاہئیں، افغانستان سے معاملات خراب ہوتے جارہے ہیں، پاک افغان شاہراہوں پرکئی ماہ سے احتجاج جاری ہے، ڈی آئی خان میں مدمقابل دونوں وزیراعلیٰ اورگورنربنے ہیں، کوئی اورہوتا کون ہے مجھے وزارت عظمیٰ یا وزارت اعلیٰ کی پیشکش کرے۔

سربراہ جے یو آئی ف نے کہا کہ عوام نہیں اٹھےتو مسلسل غلامی کی طرف بڑھتے رہیں گے، نہیں ہوسکتا اسٹیبلشمنٹ ملازم بھی ہو اورحاکم بھی ہو، اس ذہنیت کوختم کرنا ہے، اسٹیبلشمنٹ کی مرضی کے بغیرکچھ نہیں ہوسکتا، حکومت مستعفی ہو،الیکشن ازسرنوہوں، پیپلزپارٹی کو جس دن پریشانی ہوئی، حکومت کو مسئلہ ہوگا۔

مولانافضل الرحمان نے کہا کہ کچھ لوگوں کواچھےعہدے مل گئے وہ انجوائے کرتےرہیں گے، پی ٹی آئی کے ساتھ ذاتی دشمنی نہیں، دیگرجماعتیں بھی دھاندلی کےخلاف تحریک کاارادہ رکھتی ہیں، ملک میں حکومت ہے ہی نہیں، مجھے نہیں لگتا کہ حکومت ڈیلیور کرسکے گی۔

Advertisement

انھوں نے مزید کہا کہ انتخابی نتائج پرجےیوآئی نےدوٹوک موقف اپنایا، موجودہ اسمبلی بھی مضبوط نہیں، پیپلزپارٹی بھی حکومت کا حصہ نہیں، دھاندلی کے خلاف تحریک شروع کرچکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
دوحہ مذاکرات کا پہلا دور مکمل ، پاکستان نے افغانستان سے حملے ناقابل قبول قرار دیدے
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
قیمت میں بڑی کمی کے بعد آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟
شہرِ قائد میں ٹریفک حادثات خطرناک حد تک بڑھ گئے، 290 دنوں میں 680 سے زائد اموات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر