Advertisement
Advertisement
Advertisement

شاہ رخ خان ہیٹ اسٹروک کا شکار، اسپتال میں داخل

Now Reading:

شاہ رخ خان ہیٹ اسٹروک کا شکار، اسپتال میں داخل
شاہ رخ خان

میں انسانی حقوق کے کاموں میں ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصّہ لیتا ہوں، شاہ رخ خان

بھارتی فلم انڈسٹری کے بادشاہ شاہ رخ خان سخت گرمی کے باعث ہیٹ اسٹروک کا شکار ہوکر اسپتال  میں داخل ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان اپنی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور سن رائزرز حیدرآباد کے درمیان آئی پی ایل کا میچ دیکھنے کے لیے احمد آباد میں موجود تھے جو  ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے۔

اداکار احمد آباد میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت کے باعث ڈی ہائیڈریشن کا شکار ہوگئے جس پر انہیں  فوری احمد آباد کے ایک نجی اسپتال  لے جایا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  شاہ رخ خان  کی طبیعت اب بہتر ہے تاہم فی الحال وہ طبی نگرانی میں ہیں  اور اسپتال کے ارد گرد سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

اسپتال انتظامیہ نے شاہ رخ خان کو داخل کیے جانے کی تصدیق کی تاہم ان کی بیماری کی نوعیت سے متعلق معلومات دینے سے معذرت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر