
مشہور امریکی گلوکارہ منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار
مشہور امریکی گلوکارہ اور ریپر نکی میناج کو ایمسٹرڈیم ائیرپورٹ پر منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق گلوکارہ نکی میناج نے ایمسٹرڈیم ائیرپورٹ پر اپنی گرفتاری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر لائیو نشرکی۔
بعد ازاں گلوکارہ کو جرمانہ ادا کرنے کے بعد رہا کردیا گیا۔
نکی میناج نے اپنے بیان میں کہا کہ نیدرلینڈز کے ایمسٹرڈیم ائیرپورٹ پرروک کر میری مرضی کےبغیر میرے بیگ کی تلاشی لی گئی۔ ائیرپورٹ حکام نے مطلع کیا کہ میرے سامان میں سے منشیات برآمد ہوئی ہے جبکہ اس سے قبل بھی کسٹمز حکام سامان کی تلاشی لے چکے تھے۔
نکی میناج کی گرفتاری کے باعث برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں ہونے والا ان کا کانسرٹ منسوخ کرنا پڑا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News