Advertisement
Advertisement
Advertisement

الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں پر 77 ارکان کی رکنیت معطل کردی

Now Reading:

الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں پر 77 ارکان کی رکنیت معطل کردی
الیکشن کمیشن

کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات نہ ہونے کامعاملہ، الیکشن کمیشن کی ہائیکورٹ میں درخواست دائر

الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں خواتین اور اقلیتوں کی 77 مخصوص نشستوں پر ارکان کی رکنیت معطل کردی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے مخصوص نشستوں پر ارکان کی رکنیت معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی 22، خیبرپختونخوا اسمبلی کی 25 ، پنجاب اسمبلی کی 27 اور سندھ اسمبلی کی تین مخصوص نشستوں پر ارکان کی رکنیت تاحکم ثانی معطل کردی گئی۔

قومی اسمبلی میں خواتین کی 19 جبکہ اقلیتوں کی تین نشستوں پر ارکان کی رکنیت معطل کی گئی۔

پنجاب اسمبلی میں خواتین کی 24 اور اقلیتوں کی تین نشستوں پر ارکان کی رکنیت معطل کی گئی، خیبرپختونخوا اسمبلی میں خواتین کی 21 اور چار اقلیتی نشستوں پر ارکان کی رکنیت معطل کی گئی، سندھ اسمبلی میں خواتین کی دو اور ایک اقلیتی نشست پر ارکان کی رکنیت معطل کی گئی۔

Advertisement

قومی اسمبلی اور تین صوبائی اسمبلیوں سے سب سے زیادہ مسلم لیگ ن کی 44 نشتیں معطل ہوئیں۔

قومی اسمبلی سے مسلم لیگ ن کی 14، پی پی کی 5 اور جے یو آئی کی 3 نشتیں معطل کی گئی ہیں۔ خیبرپختونخوا اسمبلی سے جے یو آئی کی 10، ن لیگ  کی 7، پی پی  کی 6، اے این پی اور پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کی ایک ایک نشست معطل ہوئی۔

پنجاب اسمبلی سے ن لیگ کی 23، پی پی  کی 2، ق لیگ اور استحکام  پاکستان پارٹی کی ایک ایک نشست معطل ہوئی۔ سندھ اسمبلی سے ایم کیو ایم کی  ایک اور پی پی کی دو نشستیں معطل ہوئیں۔

ملک بھر سے جے یو آئی کی 13 نشتیں، پی پی  کی 15 اور ایم کیو ایم کی ایک نشست معطل ہوئی جبکہ آئی پی پی ، ق لیگ، اے این پی اور تحریک انصاف پارلیمنٹرین کی بھی ایک ایک نشست معطل ہوئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر