
روس نے شہریت کی درخواست کیلئے با حجاب تصویر کی اجازت دے دی
روس نے شہریت کی درخواست کے لیے با حجاب تصویر کی اجازت دے دی۔
روسی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق روس نے اپنے قوانین میں نرمی کرتے ہوئے شہریت کی درخواست دینے والی غیر ملکی خواتین کو دستاویزات کے لیے حجاب والی تصاویر جمع کرانے کی اجازت دے دی۔
روسی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نئے قانون کا اطلاق 5 مئی سے ہوگا ۔
روسی وزارت داخلہ کا کہنا ہےکہ اگر کسی درخواست گزار کے مذہبی عقائد اسے اجنبیوں کے سامنے سر ڈھانپے بغیر آنے سے روکتے ہوں تو وہ اپنی اسکارف والی تصاویر جمع کراسکتی ہے۔
وزارت داخلہ کے بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ درخواست کے ساتھ فراہم کی گئی تصاویر میں چہرہ چھپا ہوا نہیں ہونا چاہیے ۔
واضح رہے کہ روسی خواتین کو پہلے ہی سرکاری دستاویزات جیسے پاسپورٹ، ڈرائیونگ لائسنس اور ورک پرمٹ وغیرہ کے لیے حجاب والی تصاویر استعمال کرنےکی اجازت ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News